کھیل

شہدا ئے کارگل کو خراج عقیدت، یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں داماس گرین فائنل میں پہنچ گئی 

گاہکوچ( سپورٹس رپورٹر)اٹھارواں شہدائے کارگل میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں داماس گرین کی ٹیم نے گشگش الیون کی ٹیم کو شکشت دے کر فائنل کے لئے کولیفائی کر لیا۔معرکہ کارگل میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رکھے گئے اس ٹورنامنٹ میں ضلع غذر سے بیالیس بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔منگل کے روز کھیلے گیے سیمی فائنل میچ میں داماس کی ٹیم کا پلہ شروع سے ہی بھاری رہا۔ پہلے ہاف کے آخری لمحاف میں داماس کے فارورڈ ثاقب ولی نے خوبصورت گول کر کے ٹیم کو پہلی برتری دلا دی۔کھیل کے دوسرے ہاف میں داماس کے فارورڈ علی نے یکے بعد دیگرے دو گول داغ کر ٹیم کی کامیابی مزید مضبوط بنا دی۔ جبکہ کھیل کے آخری لمحات داماس کے فارورڈ اور گلگت بلتستان کے سینئر اور منجھے ہوئے کھلاڑی عمر فیاض نے گول سکور کر کے کامیابی کو اور مستحکم کر دی۔حسب روایت داماس ٹیم کی میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد ہوم گراؤنڈ میں موجود تھی۔ داماس گرین کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں ابتدا سے ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ابتدائی میچ میں ہی اسی گراؤنڈ کی سابقہ چیمپئن پکورا الیون کی ٹیم کو شکشت دے دی۔ جبکہ ٹورنامنٹ کی مضبوط گلاپور الیون کو بھی ہرایا۔ اب سیمی فائنل میں شاندار کاردگی کے بعد ٹیم کا حوصلہ مزید بلند ہے۔ ٹیم کے سینئر پلیئر عمر فیاض نے سیمی فائنل کا میچ جیتنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ داماس سپورٹس کمیٹی ہر سال شہدائے کارگل اور وہاں کے غازیوں کے بے لوث خدمات کو یاد کرنے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے۔ ہمیں اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے۔ جنھوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر ہماری سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ان کھیلوں کے انعقاد کا مقصد اس کے ساتھ ساتھ غذر کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا، منشیات اور غیر سماجی عادات کا خاتمہ اور عوام کو تفریح کے مواقع مہیا کرنے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی جوش و خروش سے ہوگا جس میں صوبائی وزیر سیاحت سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button