تعلیم

مسلمان حضرت علی کی سنت کو بھول کر دنیوی کاموں میں لگ گئے ہیں، شیخ محمد عسکری ممتاز

شگر(عابد شگری)معروف عالم دین شیخ محمد عسکری ممتازنے کہا ہے کہ علی ؑ کی زندگی پوری انسانیت کے اسوہ کاملہ ہے ۔سیرت علی ؑ پر عمل پیرا ہوکر ہی مسلمان نجات پا سکتے ہیں حسینی ؑ مسجد ہلپاپہ میں یوم شہادت مولائے کائنات حضرت علی ؑ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی ؑ کی سیرت ہمیں قران وسنت پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتی ہے انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو جائیدادیں بنا نا سیکھانے کے بجائے قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے کا درس دیں انہوں نے کہا کہ مسلمان علی ؑ کی سیرت کو بھول جانے کے باعث مختلف مصائب ومشکلات میں گرے ہوے ہیں، اور مصیبت کے اس دلدل سے نکلنے کا واحد زریعہ یہی ہے کہ سیرت علی ؑ پر عمل کریں اور فرموات علی ؑ کو عام کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان علی ؑ کی سیرت کو بھول کر دنیاوی کاموں پر لگ گئے ہیں اور غیر مسلم علی ؑ کا مطالعہ کرکے کامیابی کے معراج کو پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی سستی اور کاہلی کے باعث کرار علی ؑ کو فراموش کیا جارہا ہے جس کے باعث طرح طرح کے مشکلات نے مسلمانوں کو گھیر لیا ہے اور ان مشکلات ومصائب سے نکلنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ علی ؑ کے فرمودات پر مکمل عمل پیرا ہو جائیں تب جائے امن وسکون نصیب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑ عدالت کی انتہا کے باعث شہید ہوئے ۔لیکن دنیا میں آج علی ؑ کی عدالت پر عمل ہوتا تو مسلمان کبھی بھی آپس میں دست و گریباں نہیں ہوتے اور ہر امیر و غریب کو حق ملتا ۔اس لئے ہماری زمہ داری ہے کہ معاشرے میں عدل علی ؑ کو عام کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button