متفرق

بلتستان کے چاروں اضلاع میں یوم شہادت حضرت علی عقیدت اور احترام سے منایا گیا، ماتمی جلوس برآمد

سکردو(رپورٹ,رجب علی قمر) بلتستان کے چاروں اضلاع میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر سینکڑوں عزادا روں نے سینہ کوبی اور ماتم کیا جبکہ علم تابوت اور شبیہ نکالے گئے کھرمنگ,شگر ,گانچھے اور ضلع سکردو میں ماتمی جلوس برآمد ھوئے اور ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی 21رمضان کا سب سے بڑا ماتمی جلوس سکیمدان سکردو سے نکالا گیا جبکہ دوسرا بڑا اجتماع مہدی آباد کھرمنگ میں ھوا چاروں اضلاع کے مختلف چھوٹے بڑے مقامات پر عزاداروں نے بحضور امام متقیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام پرسہ اور ماتم داری کیا اس موقع پر علما کرام اور زاکرین نے فلسفہ شہادت اور حضرت علی علیہ السلام کے حیات مبارکہ پر خصوصی روشنی ڈالی سکردو شہر میں ایام عزا کے سلسلے میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کے گئے تھے جبکہ قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے بھی الرٹ تھے جبکہ شگر ,کھرمنگ اور گانچھے میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات کے گئے تھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button