گلگت بلتستان

ضلع نگر کے علاقے میاچھر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کی وجہ سے خیمہ بستی قائم

گلگت( پ ر)گلگت بلتستا ن ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے میاچھر ضلع نگر میں ممکنہ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے جانی نقصا ن سے بچاو کے لئے علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقام میں منتقل کردیا گیا ۔GBDMAکے ترجمان میر افتاب کے مطابق بدھ کے روز ڈی جی ڈیذاسٹر منجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان سید وحید شاہ نے علاقے کا دورہ کرکے علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقام پرمنتقلی اور ان کے لئے بنائے گئے خیمہ بستیوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈی سی نگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میاچھر نگر کے متاثرہ41گھرانوں میں امدادی سامان جس میں 3ماہ کے لئے اشیاء خوردونوش،کمبل اور ترپال تقسیم کئے گئے ۔ڈی جی نے اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ مشکل کی ہر گھڑی میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی متاثرین کی ہر ممکن امداد کے لئے تیار ہے۔اس موقع پر متاثرین نے ڈی جی GBDMAاور ڈی سی نگر کا اس مشکل کی گھڑی میں دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button