گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس اور کوآرڈینیٹر فدا حسین غداری اور بغاوت کے مقدمات سے باعزت بری ہوگئے

گلگت (ارسلان علی)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس اور کوارڈینیٹر فدا حسین کو غداری اور بغاوت کے مقدمات سے باعزت بری کردیا گیا۔عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئر مین مولانا سلطان رائیس اور کوارڈینٹر فدا حسین کو منگل کے روز سٹی تھانہ گلگت سے باعزت بری کردیا گیا ہے ۔ان پر 15اگست2016 کو ایکشن کمیٹی کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ ہونے پرہڑل کیا گیا تھا اور 26 اگست کو گلگت شہر اور بلتستان میں علامتی احتجاجی دھرنہ دینے پر غداری اور دیگر دفعات لگاکر پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کو جے ائی ٹی کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد کوئی ثبوت نہیں ملنے پر عدالت نے بھری کردیا گیا تھا اور ان کو گزشتہ روز سٹی تھانے منتقل کردیا گیا تھا اور منگل کے روزبری کردیا گیا ہے ۔ پیر کے روز دونوں رہنماوں کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں گواہ و ثبوت نہ ہونے پر انسداد دہشت گردی کا دفعہ و غداری کا دفعہ 124A سمیت 506کو ختم کر دیا اور ضمانت پر رہا کر نے کا حکم دے دیا ،با قی ماندہ دفعات قابل ضمانت 147.341اور 153ہیں جس پر ضمانت لے کر منگل کے روز رہا کردیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button