سیاست

چھہ سال غائب رہنے کے بعد جی بی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ میاچھر میں پھٹے خیمے دے کر ڈرامے کر رہی ہے، سماجی رہنما نائبر حسین

گلگت(نمائندہ خصوصی)میاچھر نگر کے معروف سماجی و سیاسی رہنمانائبر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ چھ سال تک منظر نامے سے غائب رہنے کے بعد زلزلہ متاثرین کے چند کلو دال اور پھٹے ہوئے خیموں کو متاثرین میاچھر میں تقسیم کرکے ٹوپی ڈرامے کررہے ہیں جبکہ درجنوں گھرانوں کے متاثرین گزشتہ پانچ سال سے سرکاری اداروں کے دروازوں پر خود تھے ۔مگر تاحال ان کو مستقل آشینا اور ان کے املاک کی معاوضہ جات دینے میں این ڈی ایم اے بری طرح ناکام ہوگئیں ہیں اور حالیہ چند دنوں سے میاچھر کے متاثرین کے نام پر بیانات اور علاقے کی دورے سے کوئی امید نہیں کیونکہ متعلقہ ادارہ ماضی میں بھی صرف ہوائی اعلانات کرکے بعد میں متاثرین کو یکسر نظر انداز کرچکی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین تاحال اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور پانچ درجن سے زائد گھرانے میں دراڑیں پڑے اور متاثرین کی سکون گزشتہ کئی سالوں سے تباہ ہیں ۔لہٰذا وزیراعلیٰ چیف سکریٹری و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر متاثرین میاچھر کیلئے ٹھوس اور ہنگامی بنیادوں پر بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ متاثرین کی بروقت بحالی اور ان کو ضروری سہولیات میسر ہوسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button