سیاست

حفیظ حکومت اصلاحات کا ڈھونگ رچا رہی ہے، کوئی پیکج نہیں‌دیا جارہا ہے، نون لیگ حساس اداروں کے خلاف محاذ آرائی کررہی ہے، سعدیہ دانش

گلگت(پ،ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا لیگی حکومت کی گلگت بلتستان کو دی جانے والے اصلاحاتی پیکیج کا عوام شدت سے انتظار کر رہی ہے کب دیں رہے ہیں حفیظ عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ویسے ڈونگ مچا رہا ہے کوئی پیکیج نہیں دی جا رہی ہے ن لیگ پہلے پنجاب کی حد تک اپنے ذاتی مفادات کو مند نظر رکھتے ہوئے کام کر رہی تھی مگر اب ذمہ دار اور حساس اداروں کے خلاف محاز آرائی کرنا اپنے مشن کا حصہ بنایا ہے حفیظ الرحمن نے ڈھائی سالوں میں گلگت بلتستان کو اچھی پیکیج دینے کے حوالے سے جھوٹے دعوئے کئے اور سر تاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیکر گلگت بلتستان کی عوام کو متمعن رکھنے کی ناکام کوشش کی گئی مگر ڈھائی بعد وہ کمیٹی کھودا پہاڑ نکلا چوہا والی مثال بن کر رہ گئی مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان کی عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ملک کا وزیر اعظم شاہد

خاقان عباسی اپنے آپ کو ملک کا وزیر اعظم خود تسلیم نہیں کر رہا ہے اور ملک کی اعلیٰ عدلیہ سے نااہلی کی تصدیق کرانے والے نواز شریف کو اپنا وزیراعظم مانتے ہیں جو کہ ایک جمہوری ملک کے لئے دھبہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج تک جتنے بھی اصلاحات آئے ہیں وہ پیپلز پارٹی کے مرحون منت ہے جبکہ ن لیگ ہمیشہ ڈرامہ باز کمیٹیاں اور مختلف ہیلے بہانے بنا کر دن پورئے کرتی ہے عملی کام کرنا واحد پیپلز پارٹی کا منشور ہے حفیظ عوام سچ بولنے کی ہمت رکھے کہ گلگت بلتستان کو ن لیگ کے دور میں کوئی اصلاحاتی پیکیج نہیں مل رہی ہے اگر گلگت بلتستان مزید حقوق دینگے تو وہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں دینگے کیونکہ شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹون ے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھایا ہے آج ہم بھی اپنے عظیم قائدین کے نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کر کے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جھنگ لڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button