گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کالعدم قرار، دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم جاری

گلگت( ارسلان علی) گلگت الیکشن ٹریبونل نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ، گلگت بلتستان کونسل کے 19اپریل کو شو آف ہنڈ کے ذریعے کونسل کے 6نشستوں کے لئے انتخابات ہوئے تھے اور ان انتخابات کے خلاف جی بی کونسل کے امیدوار علی حیدر نے در خواست دائر کی تھی ممبرات کے روز در خواست پر سماعت جسٹس محمد عالم نے درخواست گزار کی در خواست پر الیکشن ٹریبونل نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دے کر نئے الیکشن کرانے کے احکامات جاری کردیئے ، جسٹس محمد عالم نے علی حیدر کی جانب سے کونسل الیکشن میں شو آف ہینڈ اور انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد کی گئی ترمیم کو چیلنج کیس پر فیصلہ دیتے ہوئے کالعدم قرار دیکر فوری انتخابات کا حکم دے دیا ۔واضح رہے شو آف ہینڈ ز کا طریقہ پورے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان میں اپنایا گیا تھا اور راتوں رات سلف گورننس آرڈننس 2009ء میں ترمیم کرکے نیاء قانون بنایا گیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button