آتشزدگی سے بسین گلگت میں رہائشی مکان خاکستر

آتشزدگی سے بسین گلگت میں رہائشی مکان خاکستر

38 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( سٹاف رپورٹر)بسین کھاری میں مسلم نامی شخص کے گھر میں آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر خاکستر ہو ا ہے۔ منگل کے روز 12بجے کے قریب مسلم نامی شخص کے گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث پورا گھر سامان سمیت جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم محلے کی لوگوں کی طرف سے بروقت کاروائی کرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ پر قابو پالنے کے لئے محلے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کوشش کی لیکن اس پر قابو نہیں پا سکے۔ ریسکیو 1122کو اطلاع دی تو بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیااور آگ کو دوسرے گھروں تک پھیلنے سے روک دیا گیا۔ متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور ضلعی انتظامیہ سے نقصان کے ازالہ کے لئے اپیل کی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔