متفرق

محکمہ سول سپلائی کی غلفت سے ہنزہ میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے، سیاسی و سماجی رہنما سلمان عارف

ہنزہ(اکرام نجمی) ہنزہ کے معروف سیاسی و سماجی کارکن اور سابقہ چیرمین ضلع کونسل گلگت سلمان عارف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنزہ میں آٹے کا بحران محکمہ سول سپلائی کے غفلت کی وجہ سے رونما ہوا ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے واضع ہدایات کے زریعے گندم کو کم از کم تین مہینوں کیلئے ذخیرہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن محکمہ ہذا کے اہل کاروں نے غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جو قابل تشویش ہے گلگت بلتستان قدرتی آفات اور موسمی تبدیلیوں کے زد میں ہے اور کسی بھی وقت شدید بارشوں سے راستے بلاک ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے پچھلے بارشوں میں جو صورت حال پیدا ہوا تھا اس سے سبق لینے کے بجائے ضلع ہنزہ کے کوٹہ ختم ہونے کا رونا رویا جارہاہے انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کے ان افسران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے جو وزیر اعلی کے احکامات کو نظر انداز کرکے علاقے کو خوراک کے بحران کی طرف لے جارہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button