سیاست

ملک اورنگزیب اور ساتھی بتائیں کہ وہ جمعیت میں ہیں یا پی ٹی آئی میں؟ تحریک انصاف کوہستان کے رہنما سرفراز خان و دیگر کی پریس کانفرنس

 کوہستان(نامہ نگار) کوہستان ،ملک اورنگزیب اور ساتھی بتائیں وہ جمعیت میں ہیں یا پی ٹی آئی میں ؟ہر سال پارٹی بدلنے والے آج طلحہ محمود کی زکوٰۃ اور فطرانہ پر سیاست کرنے لگے ہیں ۔ سرفرازخان ودیگر کی پریس کانفرنس ۔

پیر کے روز کوہستان میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کوہستان سرفراز خان کا کہنا تھا کہ خود کو تحریک انصاف کا رہنما کہنے والا ملک اورنگزیب کی رکنیت مشکوک ہوگئی ہے ،وہ اور اُن کے ساتھی غلام سید ، سابق تحصیل داسو کے صدر قادرخان، سابق جنرل سکرٹری داسو فضل الٰہی ، گلاب خان ، عمرداد، سرنزیب و دیگر نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سنیٹر طلحہ محمود کے زکوٰۃ اور فطرانے پر کوہستان میں سیاست شروع کی ہے اور سابق ق لیگ کے ٹکٹ ہولڈر ملک اورنگزیب کے ووٹرز کے ساتھ من مانیاں شروع کی ہیں،ملک اورنگزیب نے چودھری شجاعت سے بھی کروڑوں روپے سیلاب کے نام ہڑپ کئے تھے ۔انہوں کہا کہ غریبوں کی فطرانے اور زکواۃ پر غرباء کا حق ہوتاہے جس پر سیاست شروع کی گئی اور تحریک انصاف کا نام استعمال کرکے اسے جمعیت کے ساتھ ملانے کی کوشش کی گئی حالانکہ جمعیت اور پی ٹی آئی کے نظریات میں آسمان زمین کا فرق ہے ۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ اختر خان آف تیال اور فضل الربی بھی موجود تھے ۔ سرفرازخان کا کہنا تھا کہ اُن کی اس پریس کانفرنس میں اُن کے ساتھیوں جن میں ملک سرمختیار ، سابق ضلعی صدر حاجی گل زادہ، ڈاکٹر حنیف، قاری طیب، ملک مسکین ،بخت بلند ، حاجی فضل الرحمن ، عالم خان ودیگر کی تائید حاصل ہے جو پاکستان تحریک انصاف کی ڈویژنل ، صوبائی اور مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا نام استعمال کرکے فائدہ حاصل کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button