خبریںچترال

رحمت عزیز چترالی نے کھوار زبان کو سات پلیٹ فارم پر سپورٹ کرنے والا کی بورڈ متعارف کردیا

چترال: پاکستانی ماہر لسانیات رحمت عزیز چترالی نے گلگت بلتستان اور چترال میں بولی جانے والی زبان کھوار کو سات پلیٹ فارم میں سپورٹ کرنے والا کی بورڈ سافٹ ویر ایجاد کرلیا، کھوار زبان چترال، گلگت بلتستان اور سوات میں بولی جاتی ہے، ان پیج اردو اور دیگر پاکستانی سافٹویر میں کھوار زبان کو کمپوٹر اور موبائل پر لکھنے کی سہولت موجود نہیں تھی اور نہ ہی کھوار زبان کے مخصوص حروف کو اردو سافٹویر سپورٹ کرتے تھے، پاکستان کے ایک ماہرلسانیات نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا، تفصیلات کے مطابق چترال سے تعلق رکھنے والے ماہر لسانیات رحمت عزیز چترالی نے  کھوار زبان کے لیے سات پلیٹ فارمز کو سپورٹ کرنے والا کیبورڈ سافٹ ویر ایجاد کرلیا ہے جس کی مدد سے کمپیوٹر، آن لائن، موبائل، آئی پیڈ، آئی فون، ونڈوز، ڈیسک ٹاپ اور لیونکس مین پہلی بار کھوار زبان میں تحریر ممکن ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی محقق یا پاکستانی زبانوں کے طالب علم کھوار زبان کا نظم نثر کوڈ کرنا چاہیں گے تو ان کے پاس کھوار زبان کا یہ ہفت پلیٹ فارمی سافٹ وئیر ہوگا تو وہ کسی بھی ای بکس یا انٹر نیٹ سے کاپی پیسٹ کرکے اپنی ریسرچ پر باسانی کام کرسکتے ہیں۔

ماہر لسانیات رحمت عزیز چترالی نے بتایا کہ یہ کھوار سافٹویر الائن میں نے ڈال دیا ہے ہر پاکستانی بالخصوص کھوار زبان بولنے والے اس کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اگر کسی کو یہ سافٹو ڈاون لوڈ کرنے میں کوئی دشواری پیش آئے تو وہ اس ای میل پر رحمت عزیز چترالی سے رابطہ کرکے یہ سافٹویر مفت منگواسکتا ہے

Links https://keymanweb.com/#khw-arab,Keyboard_rac_khowar

Email: rachitrali@yahoo.com

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button