نوجوان

شگر، آل تسر باشہ سٹوڈنٹس کنوینشن کا اہتمام، تعلمیی مسائل پر سیر حاصل گفتگو

شگر(عابدشگری) تسر میں”آل تسر باشہ سٹوڈنٹس کنونشن” کے نام سے نوجوان طلباء کا ایک شاندار اجلاس منعقد ہوا. جس میں مختلف سکولز, کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کیں. اس اجلاس کی صدارت جناب شیخ علی خان نادم صاحب امام جمعہ والجماعت تسر نے کی. جبکہ معروف سماجی رہنما فرمان علی گیلدے مہمان خصوصی تھے, اس کے علاوہ یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں زیر تعلیم منیر احمد کامل, کامسیٹ اسلام آباد سے شاہد حسین قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے طالب علم امتیاز احمد اور کراچی یونیورسٹی سے طالب علم احمد حسن نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کر کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی, اور میٹرک و انٹر کے سٹوڈنٹس کو کامیابی کے لئے رہنمائی کے مختلف اصول بیان کئے۔ اجلاس میں علاقہ تسر کے کم و بیش ہر گاؤں اور ہر محلے سے طلباء نے شرکت کیں. یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس تھا جس میں نوجوانوں نے طلباء کو درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی اور ان کے حل کے لئے تجاویز بھی پیش کیں. طلباء کا کہنا تھا کہ اس وقت چونکہ علاقے کے زیادہ تر طلباء سکردو شہر میں زیرتعلیم ہیں اس لئے سب سے بڑی ضرورت سکردو میں علاقہ تسر کے طلباء کے لئے ایک ہاسٹل کے قیام کی ہے. سکردو میں مقیم طلباء رہائش کے مسائل کی وجہ سے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں کرپاتے. طلباء نے ارباب عقدو حل اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نیز علاقے کے باشعور افراد سے اپیل کی کہ وہ سکردو میں طلباء4 کے لئے ایک ہاسٹل کے فوری قیام کو یقینی بنائیں تاکہ اس علاقے کے مستقبل کو سنوارا جاسکے. موجودہ حالت میں سٹوڈنٹس دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اس بنا پر اچھے رزلٹ کی توقع نہیں کی جا سکتی.اس کے علاوہ معروف عالم دین اور ایم فل کے طالب علم سکندر علی بہشتی اور ہائی سکول تسر کے استاد اسلم ناز نے بھی کنونشن کے شرکاء سے خطاب کیا اور اس کنونشن کے انعقد پر طلباء4 کے شعور کو خراج تحسین پیش کی ۔انہوں نے طلباکے مسائل کے حل کے لئے اپنی ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی نیز ہر فورم پر طلباء کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کرنے کا وعدہ کیام۔ولانا علی خان نادم نے اپنے صدارتی خطبے میں طلباء کے تمام ڈیمانڈز کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے علاقے کے باشعور افراد پر زور دیا کہ وہ طلباء کے مسائل پر فوری توجہ دیں.ان کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں,,, آخر میں مولانا سکندر علی بہشتی نے تسر میں طلباء4 کے لئے ایک لائبریری کے قیام کا اعلان کیا جس کو طلباء نے بے حد سراہا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button