جرائم

پیشگی بکنگ سے معذرت کرنے پر چیف کورٹ کے رجسٹرار نے نجی ہوٹل کے جی ایم کو گرفتار کروادیا، سپریم اپیلیٹ کورٹ کا از خود نوٹس

گلگت (پ ر) چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ، گلگت بلتستان نے رجسٹرار،چیف کورٹ کی جانب سے جنرل مینیجر، سرینا ہوٹل، گلگت کو بغیر کسی قانونی وجوہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے ، بلا وجہ محبوس رکھنے اور ہراساں کرنے پر سخت  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے، معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ آ ج رجسٹرار چیف کورٹ نے جب اپنے مہمانوں کو ٹھرانے کے لیے جی ایم سرینا ہوٹل سے رابطہ کیا تو جی ایم سرینا ہوٹل نے ، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی طرف سے چائنہ سے اکانامک کو ریڈور کے سلسے میں آئے ہوئے وفد کے لیے پیشگی بکنگ کی وجہ سے معذرت کی۔ اس پر رجسٹرار چیف کورٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ جی ایم سرینا ہوٹل کو ہتھکڑی لگا کر میرے پاس پیش کیا جائے۔   جی ایم سرینا ہوٹل رجسٹرار کے پاس پیش ہوئے جہاں ان سے ہتک امیذ رویہ برتا گیا ۔  رجسٹرار چیف کورٹ کا یہ عمل بظاہر اپنے اختیارات سے تجاوز اور بادی النظر میں سریع غیر قانونی معلوم ہوتا ہے۔ اس قسم کا عمل ایک جوڈیشل افسر کے اختیار میں نہیں ۔ چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ نے مقدمے کی مزید کاروائی 18 جولائی بروز سوموار کو  رکھی ہے اور رجسٹرار چیف کورٹ کو بمہ ریکارڈحاضری کے لیے طلب کیا ہے کہ وہ واضع کرے کہ کیوں نہ ناجائز اختیارات کے استعمال اور  اختیارات سے تجاوز کرنے پر ان سے جوڈیشل اختیارات واپس لے لیے جایئں اور کیوں نہ انہیں ملازمت سے فارغ کردیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button