Uncategorized

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیر پرسن ماروی میمن کا دورہ ہنزہ

ہنزہ ( اجلال حسین )ہنزہ میں BISPپاکستان اور چینی کمپنی چیز مال ۔ کام کے تعاون سے ہنزہ میں خواتین کو معاشرے میں فعال بنانے کے لئے ہاتھوں سے بنائی گئی دستکاری اشیاء کا میلہمنعقد کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی ماروی میمن چیپرسن BISP پاکستان تھی۔ انہوں نے نمائشی میلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی طرح کے نمائشی میلے خصوصاً بے نظیر انکم سپورٹ سے اسفتادہ کرتے ہوئے انی ہاتھوں سے بنائی گئی اشیاء خصوصاً دستکاری کے مختلف سامان ، کھانے پینے کے آلات اور علاقائی کھانوں کے سٹال لگانے کا مقصد خواتین کو شعور دلانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی چیز مال ۔ کام ہماری مدد کرتے ہوئے علاقے میں خواتین کی اپنی ہاتھوں سے بنائی گئی اشیاء کو پاکستان اور بیرون ممالک کے مارکٹوں میں فروخت کرنے تعاون کرینگے ۔ BISPکی چیر پرسن ماروی میمن نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی چیزوں کو مارکیٹ تک رسائی دینے کے لئے چینی کمپنی مدد کرتی ہے اس سے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ دوستی میں مزید مظبوطی حاصل ہو گی اور اس کی شروعات ہنزہ سے ہواہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ کمپنی پاکستان کے دیگر7اضلاع میں بھی کام کرے گی۔

اس موقع پر چین چیز مال ۔ کام کے ڈائریکٹر غضنفر نے کہا کہ خواتین کی بنائی گئی اشیاء کو گھر کے دہلز پر خرید کر آسانی پیدا کرینگے اور انٹر نیٹ کے زریعے عالمی مارکیٹ تک رسائی بھی کی جائیگی ۔ تقریب کے اختتام پر چیر پرسن BISPپاکستان ماروی میمن وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال اور ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ اور چینی کمپنی چیز مال ۔ کام کے حکام کے ہمراہ خواتین کے اسٹالز کا معاینہ کیا جہاں پر ضرورت کے اشیاء بھی خرید ا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button