Uncategorized

محکمہ جنگلات دیامر کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں میں گھپلے کا الزام، امیدوار سراپا احتجاج بن گئے

چلاس(نمائندہ خصوصی)محکمہ جنگلات چلاس خالی اسامیوں میں گھپلوں کا انکشاف،ناظم اعلیٰ جنگلات دیامر استور ڈویژن نے میرٹ کو پاؤں تلے روند کر دھجیاں اڑائیں۔امیدوار سراپا احتجاج بن گئے سینکٹروں امیدواروں کا فارسٹ افس چلاس کے باہر دھرنا ناظم اعلی جنگلات سمیت متعلقہ افیسران دفتر سے غائب ہوگئے ۔

حالیہ دنوں محکمہ جنگلات چلاس میں 42خالی اسامیوں پھر بھرتی کے لیے لئے گئے ٹیسٹ میں سینکڑوں امیدواروں نے حصہ لیا تھاجس میں بہت سارے امیدواروں نے تحریری ٹیسٹ امتحان پاس کرکے میرٹ پر کوالیفیائی کیا تھا ۔پاس کرنے والے تمام امیدواروں کے نام شار ٹ لسٹ کرکے متعلقہ افس سمیت دیگر جگہوں پر اویزاں کیا گیا بعد ازاں تمام امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلایا گیا ناظم اعلی جنگلات دیامر استور ڈویژن محمود غزنوی نے انے والے امیدواروں کے ساتھ ممی دیڈی والا فارمولا استعمال کرکے اپنا حدف کا تعقب کرکے سفارش کے بل بوتے پر اپنے من پسند افرا د کو نوازا۔فارسٹ گارڈ کے خالی اسامیوں پر میرٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے 200کے قریب امیدوار وں نے حصہ لیا ان میں سے کم نمبرات لینے والے امیدواروں کو نوازا گیا جبکہ ٹاپ پر انے والے امیدواروں کے نام دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا ناظم اعلی جنگلات محمود غزنوی سے پوچھا تو انھوں نے جواب میں کہا مطلوبہ نام شامل نہیں ہے انھوں نے کہا کہ 7ویں نمبر پر انے والا امیدوار شفقت اللہ کا سرے سے انٹرویو ہی نہیں لیا گیا۔متاثرہ امیدواروں نے افس کے باہر احتجاج بھی کیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناظم اعلی سمیت متعلقہ افیسران نے اپنے من پسند افراد کو نوازا ہیں اور میرٹ کو پاوں تلے روند کر دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔امیدواروں کے مطابق انٹرویو سے قبل پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل اپنی لسٹ ناظم اعلی محکمہ فارسٹ محمود غزنوی کو دے کر چلا گیا تھا جس کے بعد اعلی افیسران سے تابعداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرٹ کو پامال کیا۔استور سے تعلق رکھنے والے چوکیداری کے خالی اسامیوں پر 6امیدواروں کو بغیرٹیسٹ انٹرویو شارٹ لسٹ شامل کیا گیا جبکہ ان کے کاغذات بھی جمع نہیں ہوئے تھے سفارشی بنیادوں پر ان افراد سے انٹرویو لیا گیا اور ان کو بھرتی بھی کرلیا گیا۔

امیدواروں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا سویئپر کے 2خالی اسامیوں پر 2امیدوار شارٹ لسٹ ہوئے تھے ۔میرٹ کا پرواہ کئے بغیر دونوں متاثرہ امیدواروں کے پیٹ پر لات مار کر ا س میں بھی اپنے من پسند تین افراد کو نوازا گیا۔فارسٹ گارڈ کے 28خالی اسامیوں پر 179امیدواروں نے تحریری امتحان پا س کرکے میرٹ کوالیفیائی کیا تھا۔جن کا نام میرٹ لسٹ میں بھی شامل تھا مگر یہاں پر بھی میرٹ کی پامالی کرکے سب سے نمایاں نمبر پر انے والے امیدواروں کو چھوڑ کر من پسند افراد کو نوازا گیا ۔امیدواروں نے احتجاج کے دوران محکمہ فارسٹ کے اعلی افیسران کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی انھوں نے چیف سیکریٹری فورس کمانڈر اور چیف جسٹس سے پرزور اپیل کی کہ میرٹ کا جنازہ نکالنے والے اعلی افیسران کے خلاف فوری طور پر نوٹس لے اور پاک فوج کے زیر اہتمام دوبارہ انٹرویو لیا جائے اور میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button