شگر(نامہ نگار) شگر یونین آف جرنلسٹ کے سیکریٹری جنرل عابدشہباز شگری نے معروف صحافی محمد حسین آزادکو پریس کلب سکردو کی دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جبکہ بلامقابلہ منتخب ہونے والے پریس کلب کے جنرل سیکریٹری غلام علی وفا،،بلتستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عارف سحاف اور جنرل سیکریٹری عباس جرات کو بھی مبارکباد دی ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تمام منتخب عہدیدار بلتستان میں مثبت صحافت کی فروغ اورعامل صحافیوں درپیش مشکلات اور مسائل کی حل کیلئے جدوجہد کرینگے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔