جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 اگست کو گلگت میں جلسہ ہوگا، رابطے جاری

گلگت(پریس ریلیز) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے مرکزی رہنماوں نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر و جی بی مشتاق احمد ایڈوکیٹ ، امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع ، قیم جماعت اسلامی جی بی نظام الدین اور زینت شاہ کے 09 اگست کے جلسے کی کامیابی کیلئے مختلف تنظیموں کے زمہ داران سے رابطے جاری ، عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے زمہ داران سمیت امیر اہلسنت و الجماعت جی بی قاضی نثار ، خلیل قاسمی اور لقمان حکیم سے ملاقات کامیاب ، رہنماوں نے جلسے کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی ، مذکورہ کمیٹی آئندہ دنوں کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن و دیگر تنظیموں سے بھی ملاقات کریگی۔جلسے کا مقصد کشمیر یوں کے ساتھ یکجہتی کے علاوہ اکنامک کوریڈور میں جی بی کے حقوق، و ٹیکسز کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

آپ کی رائے

comments