متفرق

ضلع دیامر میں یوم شہدا پولیس کے حوالے سے تقریب منعقد

چلاس (نامہ نگار) ضلع دیامر میں یوم شہدا پولیس کے حوالے سے ہلال شہید پولیس لائن میں مرکزی تقریب ہوئی۔جس میں قائمقام ڈپٹی کمشنر دلدار ملک،قائمقام ایس پی امیراللہ،تحصیلدار ایل آر نثار،تحصیلدار شیخ فرید،ڈی ایس پی عبدالصمد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔جبکہ علماء کرام سیاسی سماجی شخصیات اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ایس پی امیراللہ نے یوم شہدا پر تفصیلی روشنی دالی۔اور کہا کہ دیامر میں آفیسران سمیت چودہ پولیس اہلکاران نے قانون کی بالادستی اور جرائم کی روک تھام کے لئے جانوں کی قربانی دی ہے۔یوم شہدا منانے کا مقصد ان جوانوں اور آفیسروں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور انکے لواحقین کی حوصلہ افزائی کرنا اور انکے عزم اور حوصلے کو داد دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلا شبہ دیامر فورس کا ہر جوان بہادری کا اعلیٰ نمونہ ہے۔ہمیں اپنی فورس اور جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ نے کہا کہ شہدا کانفرنس خوش آئند اقدام ہے۔آئی جی پی دیامر میں پولیس کے شہدا کے لواحقین کو پولیس میں ملازمت فراہم کریں۔شہدا ء پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پولیس ڈیوٹی عبادت ہے۔دیامر کی پولیس فورس سب سے اچھی فورس ہے۔دیگر اضلاع کے مقابلے دیامر پولیس کا دامن پاک ہے۔انصاف کی بالادستی انکا شیوہ ہے۔سیاسی وسماجی راہنما نجیب اللہ نے خطاب میں کہا کہ دیامر میں پولیس رشوت نہیں کھاتے ہیں۔جو دوسرے اضلاع کے پولیس کے لئے رول ماڈل ہیں۔خصوصاً سٹی تھانہ چلاس کے ایس ایچ او شاہ سرور اور عملہ کا انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی میں اہم کردار ہے۔جن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دلدار ملک نے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پولیس یوم شہدا منانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اور بہادر جوانوں اور آفیسروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔یوم شہدا سے فورس کا مورال مزید بلند ہوگا۔پولیس کا کردار ملک کے اندرونی سازشوں کو ختم کرنے میں اہم ہوتا ہے۔اور پولیس نے ہمیشہ ملک کو اندرونی خطرات سے جانوں پر کھیل کر بچایا ہوا ہے۔تقریب میں پولیس شہدا ء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔جبکہ پولیس شہدا کے لئے انتظامیہ کی جانب سے مالی معاونت کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button