سیاست

گندم کوٹے میں 75 ہزار بوریوں کی کمی کے خلاف عوامی تحریک چلانے کے لئے راجہ جہانزیب تیار

یاسین (معراج علی عباسی ) پاسکو کی جانب سے گلگت بلتستان کے کوٹے سے 75 ہزار بوری گندم کے کٹوتی اور گلگت بلتستان کے عوام پر غیرقانونی ٹیکس کے خلاف بھرپور عوامی تحریک چلانے کے لیے ممبرقانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب نے کمرکس لی ۔ جی بی بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ ، عوامی رابط مہم کے تحت پورے جی بی کے عوام ، علمائے کرام ، قانون دان اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد سے رابط کر کے گلگت قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی دھر نا دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق یاسین کے عمائدین کا ایک اہم اجلاس رسٹ ہاوس یاسین میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت راجہ جہانزیب ممبر قانون ساز اسمبلی نے کی جبکہ دیگر عمائدین میں نمبر دار بادشاہی خان ، ایکس صوبیدار شاہ وزیر خان ، سابق یونین ممبر شیر مراد ، ولی خان اور لیاقت علی خان سمت حلقہ نمبر ۱ یاسین کے تقریبا چالیس کے قریب عمائدین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سول سپلائی گندم کی قحط اور پاسکو کی جانب سے جی بی کے لیے سول سپلائی کے پندرہ لاکھ بوریوں سے 75 ہزار بوریوں کی کٹوتی اور ٹیکس کے خلاف جی بی اسمبلی گلگت کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیاگیااجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہ بہت جلد یاسین بھر کے عوام کا ایک اہم اجلاس ریسٹ ہاؤس یاسین میں منعقد ہوگا جس میں جی بی سطح پر مکمل عوامی رابط مہم کا آغاز کیا جائے گا اور جی بی کے عوام کو بھی اس تحریک میں شامل کیا جائے گا کیونکہ حکومت نے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ چھینے کی پالیسی اپنا ئی ہوئی ہے ۔ جو کسی طر ح ہمیں منظور نہیں ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button