ماحول
ترکی شہری نے سکوار گلگت میں مارخور کے تحفظ کے لئے 5،000 امریکی ڈالرز کا عطیہ دے دیا


اس کے علاوہ ان سرگرمیوں میں سروے و گشت کی ٹیموں کی صلاحیتوں کو بڑھانا، ان کو تربیت دینا، سروے کیلیے آلات،مخصوص وردی سروے، گشت کے دوران اشیائے خوردونوش فراہم کرنا، کچھ مخصوص جگہوں میں رہنے کی جگہیں بنانا اور ٹریکس کی مرمت بھی شامل ہیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تحفظ جنگلی حیات، جنگلات، قدرتی وسائل اور ماحولیات کے سلسلے میں محکمہ جنگلی حیات، جنگلات گلگت اور تمام غیر سرکاری اداروں کے ساتھ بھی مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ سکوار ویلی میں موجود قیمتی جنگلی جانوروں کا تحفظ یقینی ہو ۔ اورمارخور کے ٹرافی ہنٹنگ کے فروغ اور انعقاد سے سکوار کمیونٹی خاطر خواہ زرمبادلہ کمائے اور ان قدرتی جانوروں و دیگر تمام وسائل کے تحفظ میں مزید بڑھ چڑھ کر کام کرے۔