ماحولمعیشت

ہنزہ : درختوں پر حملہ آور کیٹروں پر کنٹرول کرنے کے لئے آگاہی سیمنار کا انعقاد

ہنزہ ( اجلال حسین) وقت کا انتظارکئے بغیر بیماری کا علاج کرنا چاہیے، چاہے وہ انسانی ہو یا زراعت میں، ہمیں سیزن کا انتظار نہیں کرنا ہوگا۔ محکمہ زراعت ہنزہ کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے موسم بہار کا انتظار کئے بغیر پھلدار اور غیر پھلدار درختوں پر لگنے والی خطرناک کیڑوں پر قابوں پانے کے لئے مقامی ایل ایس اوز ، تنظیمات ، بوائز سکاوٹس اور والنیٹرزکی مدد سے کام کیا جا رہا ہیں۔ ان خیالات کا ظہار محکمہ زراعت ہنزہ کے زیر اہتمام ایک روزہ آگاہی سمینار سے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک علاقے کے عوام انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام نہیں کرینگے ہمیں کسی بھی کام میں کامیابی نہیں ملے گی۔ اسلئے عوام کو چاہیے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں پھلدار اور غیر پھلدار درختوں پر حملہ آور کیڑوں کو ختم یا کنٹرول کرنے میں جس طرح سے کام کرنے کا بندوبست کیا ہے محکمہ زراعت کے حکام کو کا میابی ملے گی۔ جس کے لئے نہ صرف ذمیندار بلکہ سول سوسائٹی کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس خطرناک کیڑوں کو ختم کرسکے۔

آگاہی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے مزید کہا کہ ہنزہ کی زمین مختلف پھل ، فروٹ اور سبزیوں کے لئےذرخیز ہے۔ محکمہ زراعت ہنزہ کے حکام ہنزہ کے فصلوں کو مزید بہتری بنانے کے لئے اچھے بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عوام کو فائدہ مل سکے۔

آگاہی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ غلام مصطفی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال حسین نے شرکاء سمینار میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے ہنزہ کے مختلف علاقوں میں پڑنے والے خطرناک کیڑے جوکہ مارچ کے بعد پھلدار اور غیر پھلدار درختوں کے پتے مکمل طور پر ختم کرتے ہے جس کے لئے محکمہ کی طرف سے درختوں پر سپرے کے باوجود اب تک کنڑول نہیں ہو سکا۔ اسلئے ان کیٹروں پر کنٹرول کرنے کے لئے موسم سرما سے کام کرنا ہوگا جس کے لئے درختوں کے شاخ تراشی اور دیگر اہم احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ درختوں پر حملہ آور کیڑوں پر کنٹرول موسم گرما میں کرنا ممکن نہیں کیونکہ گزشتہ سال درختوں پر لگنے والے کیڑوں نے انڈے دی ہے جو کہ مارچ اپریل کے بعد کیڑوں کی شکل اختیار کریگی۔ جوں ہی درختوں پر پھلوں کا کھیلنا شروع ہو گا کیٹروں کا حملہ ہونا بھی شروع ہو تا ہے اس لئے چاہیے کہ ابھی سے ہی کیٹروں پر کنٹرول کرنے کے لئے بوائز سکاوٹس ، والنٹیرز ،مختلف تنظیمات اور ایل ایس اوز کے نمائیدے اس مہم کو کامیاب کرنے کے لئے محکمہ زراعت کا ساتھ دے تاکہ گھر گھر ، باغ باغ اور ہر درخت پر جاکر شاخ تراشی ہو یا دیگر ضروری احتیاطی تدابیر ملکر اس کو کامیاب کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک علاقے کی عوام اس مہم میں ساتھ نہیں د ینگے ہم کامیاب نہیں ہونگے ۔ آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں اس خطرناک کیڑوں کے حملے کی وجہ سے زمیندار کھیت اور باغات بھی نہیں جا سکے کیو نکہ اس کی وجہ سے عوام میں خارش کی بیماری پیدا ہو تا تھا۔ دوسری جانب درختوں سے واٹر چینلوں میں کیڑے گر کر آپیاشی کے لئے استعمال ہونے والی پانی کی وجہ سے سبزیوں اور دیگر فصلوں تک جا پہنچے ہیں اس لئے وقت سے پہلے ان پر قابو پانے کی اشد ضرورت پیدا ہوگئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button