متفرق

گلگت بلتستان کے اخبارات مالی بدحالی کی وجہ سے بحران کا شکار، حکومتی بقایہ جات کی ادائیگی ہنوز باقی

گلگت(سٹاف رپورٹر )گلگت بلتستان سے چھپنے والے اخبارات کوبقایہ جات کے مد میں ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی اخباری صنعت بدترین مالی مشکلات سے دوجا ، کئی اخبارات بند ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ۔مقامی اخبار مالکان کی جانب سے یہ اومید کی جا رہی تھی کہ نئے مالی سال کے آ غاز سے قبل صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے سر کا ری محکموں کے اشتہارات کے مد میں موجود بقایہ جات کی ادئیگی کو یقینی بنایئگی اور کسی حد تک اخباری صنعت کو در پیش مالی مسائل کا خاتمہ ہو جائگا مگر مالی سال کے ا ختیتام میں بھی نطر انداز کر دیا گیا جس کی وجہ سے اخبار ملکان کو مایو سی کا سامنا ہے وہاں ریاست کے جوتھے ستون کہلوانے والی اس صنعت کو بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے واضح رہے کہ بھر وقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی کئی مقامی اخبارات بند ہوچکے ہیں اور اب اس صورت حال میں مذید اخبارات کے بند ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ملک بھر میں تمام اخبارات کو سرکاری محکموں کی جانب سے اشتہارات کے چھپنے کے تین ماہ بعد ہی ادیئگی کردی جاتی ہے مگر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی نا اہلی اور عدم توجہی کے باعث نہ اشتہارات کی تقسیم منصفانہ ہو رہی ہے اور نہ ہی ابھی تک ا دائیگی کے حوالے سے کوئی پالیسی بنائی گئی ہے جس کے باعث سرکاری محکمیں اشتہارات چھپوانے کے بعد کئی سالوں تک رقم کی ادائیگی نہیں نہیں کر تے ہیں۔ اگر یہی صورتحال جاری رہا تو علاقے سے چھپنے والے مزید کئی اخبارات بند ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button