متفرق

گلگت کے علاقے نگر کالونی کے مکین سخت گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

گلگت( سٹاف رپورٹر) نگر کالونی کے مکین سخت گرمی میں پانی کے بوند بوند کو ترس گئے۔دو سال قبل سرکا ر کی جانب سے دریائے گلگت مین واٹر پمپ لگانے کے باوجود محکمہ واسا کی جانب سے تعینات عملے کی عدم توجہی اور مسلسل غیر حاضری کے باعث پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی ۔جس کے سبب چا ر سو گھرانوں پر مشتمل نگر کالونی کے مکین پینے کے پانی کے لئے ترس گئے ہیں اور پوری کالونی کربلا کا منظر پیش کر رہی ہے۔نگر کالونی کے عمائدین جن میں رجب علی ، وقار جان، عبدلمطلیب، صوبیدار (ر) ناروز خان، عقیل خان اورخدا امان کا کہنا ہے کہ محکمہ وسا نہ جانے کیو نگر کالونی کے عوام کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔ عوام کے ساتھ و عدوں کے باوجود یہاں کے عوام کو پانی جیسے بنیادی ضرورت سے محروم رکھنے پر گامزن ہیں حکام کی جانب سے جان بوجھ کر ایسے ملازمین کو نگر کالونی کے سرکاری واٹر پمپ پر تعینات کردیتے ہیں جو گھروں میں بیٹھ کر تنخوا تو وصول کر رہے ہیں۔مگر نگر کالونی کے عوام کو اس سخت گرمی میں بھی پانی فراہم کرنے کو تیارنہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر واسا کی جانب سے سوتیلے پن کا یہ سلسلہ جاری رہا تو پورے نگر کالونی کے عوام اپنے اہل خانہ کے ساتھ یونورسٹی روڈ پر نکلے گئے اور شدید احتجاج کریں گئے۔ انہوں نے وزیر علیٰ اور حلقہ ون کے نمایندہ ڈپٹی سپیکر سے اپیل کی ہے کہ وہ نگر کالونی کے عوام کے ساتھ محکمہ واسا کی جانب سے روں رکھے جانے والے سلوک کے خلاف نوٹس لیں اور یہاں کے عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوری ہدایات جاری کریں۔بصورت دیگر نگر کالونی کے عوام کے پاس سوائے احتجاج کے کوئی چارہ نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button