متفرق

گورنر میر غضنفر علیخان کا دورہ بلتستان، اراکین اسمبلی اور علاقے کے عمائدین سے ملاقاتیں، صدپارہ ڈیم منصوبے بارے بریفنگ دی گئی

سکردہ۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے سکردو میں صوبائی وزراء، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران ، گلگت بلتستان کونسل کے ممبران اور سکردو، گانچھے اور کھرمنگ کے عمائدین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر بھی ہمراہ تھیں ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت تا سکردو روڑ کا جلد افتتاح ہوگا اور اس سے بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پائیہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گا ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ بلتستانقدرتی وسائی سے مالامال ہے سکردو تا گلگت روڑ بننے سے بے شمار سیاح اس خوبصورتی وادی کا رخ کرینگے اور یہاں سے پھلوں اور دیگر اشیاء کو ملک کے دیگر شہروں تک پہنچانے کے لیئے آسانی ہوگی جس سے لوگوں میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

گورنر گلگت بلتستان کو ممبران اسمبلی ، ممبرکونسل اور عمائد ین بلتستان نے اس خطے کے مسائل سے آگاہ کیا اور گورنر گلگت بلتستان نے یقین دہا نی کرائی کہ بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے صوبائی حکومت اوروفاقی حکومت بھرپور اقدامات کریگی اور وہ دن دور نہیں کہ یہ علاقہ دنیا بھر میں سیاحت کے حوالے مقبول ہوگا۔ سیاحت کو فروغ دینے سے اس علاقے کی معیشت مزید مضبوط ہوگی اور یہاں کے لوگ ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے ۔گورنر گلگت بلتستان کو ممبران اسمبلی نے بلتستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ گورنر گلگت بلتستان آئندہ بھی بلتستان کا دورہ کرینگے ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر سدپارہ ڈیم نے پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی اور دیگر سہولیات سے آگاہ کیا ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ سدپارہ ڈیم بننے سے علاقے کو لوڈشیڈنگ سے نجات ملی ہے اور گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ واپڈا کے زیر نگرانی دیگر ہائیڈل منصوبوں کو بھی جلد مکمل کیا جائیگا ۔ وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف گلگت بلتستان کو خوشحال بنانے کے لیئے ایسے میگا پروجیکٹس بنا رہے ہیں جس سے گلگت بلتستا ن میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔گورنر گلگت بلتستان نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو یقین دلایا کہ پروجیکٹ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرینگے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button