سانحہ کوئٹہ کے خلاف سکردو میں پرنٹ میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

سکردو( رضاقصیر) پرنٹ میڈیا رپورٹرز ایسو سی ایشن کے تحت سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا یادگار چوک پر ہونے والے مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ سول سو سائٹی اور وکلاء برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی مظاہرے کے بعد یادگار چوک پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہدائے کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا مقررین نے مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ کوئٹہ ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے واقعے کے پس پردہ محرکات کا پتہ لگا کر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔

آپ کی رائے

comments