سیاست

ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے منعقد میٹنگ میں نہیں بلاکر بددیانتی کا مظاہرہ کیا، بدرالدین بدر

غذر ( پ۔ر ) پاک چائنہ اکانو مک کوریڈور کے حوالے سے ضلع غذر میں بلائی گئی میٹنگ میں ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے ایما پر پیپلز پارٹی کے کسی ذمہ دار نمائندے کو نہیں بلا کر ضلع غذر کی عوامی سیاسی جماعت کو نظر انداز کر دیا۔ تاہم پی پی پی کی صوبائی نمائندہ وفد میں پی پی پی ضلع غذر کی ضلعی قیادت موجود رہی ۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے سابق نامزد امیدوار بدر الدین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ، کہ قومی نوعیت کے منصو بوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے بدنیتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یا تو صوبائی حکومت کے ایما پر ضلع غذر کے اندر ہونے والی سی پی ای سی اجلاس سے پارٹی کی ضلعی قیادت کو دور رکھا گیا۔ تاکہ صوبائی حکومت کی ہر غیر ضوری اقدا م کی حمایت ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی ضلع غذر کے اندر ایک مظبوط عوامی طاقت رکھتی ہے۔لہذاکسی کو اس غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئیے کہ پارٹی کے جیالے گلگت بلتستان کے عوامی مفادات کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button