سیاست

یمن میں پاکستان کو حریف بننے کی بجائے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے، آئی ایس او گلگت

گلگت ( پ۔ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا یمن کی تشویشناک صورتحال پر ہنگامی اجلاس المصطفیٰ ہاؤس ہسپتال روڈ گلگت میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈویژنل صدر برادر جمال اختر عابدی نے کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حریف بنے کے بجائے ثالث کا کردار ادا ء کرنا چائیے۔اجلاس میں ڈویژنل صدر برادر جمال اختر عابدی کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نواز قوتوں کی یمن پر جارحیت قابل مذمت ہے اور پاکستان کو چائیے کہ اسلام مخالف سازش کا حصہ نہ بنیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر اپنی مفادات حاصل کررہا اور عالم اسلام کو کمزرو کرنے میں مصروف عمل ہے۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے دشمن اور دوست کی شناخت کرنی ہوگی ۔اجلاس میں ڈویژنل کابینہ اور سینئرز کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button