تعلیم

روندو بلتستان کے سکولوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام

روندو(خبر نگا ر خصوصی) مڈل سکول ژھری میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں جی پی ایس ژھری اور پرائمری سکول ژھری کے طلبا وطالبات کے علاوہ اساتذہ اور والدین اور عمائدین نے کثیر ؒ تعداد میں شرکت کیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر روندو ابوالحسن اور صدارت ہیڈ ماسٹر جعفر شاکر نے کیں۔تقریب میں طلبا نے یوم آزادی کے موضوع پر تقاریر ، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اے ڈی آئی ابوالحسن نے کہا کہ ایک محب وطن شہری ہو نے کی حیثیت سے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جشن آزادی منانے کا مقصد ان عظیم رہنماوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جن کی محنت اور کوششوں کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ سکولوں کے طلبا وطالبات کو قومی دنوں کے مواقع پر بہترین کا ر کر دگی دکھانے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے اور وطن عزیز کی ترقی اور تحفظ کے لئے ہر ایک کو اپنا حصہ نیک نیتی کے ساتھ ڈالنا چاہیے ۔

دوسری طرف گرلز ہائی سکول تھوار میں بھی یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سکول کی طالبات ، اساتذہ اور والدین کے علاوہ علاقے کے معززین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کیں۔تقریب میں طلبا نے یوم آزادی کے موضوع پر تقاریر ، ملی نغمے اور ٹیبلو اور ڈرامے پیش کئے جس کو شرکاء جلسہ نے خوب سراہا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سابق ڈی ڈی او روندو غلام حیدر اور ہیڈ ماسٹر گرلز ہائی سکول غلام یاسین نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے یوم آزادی کو بھرپور انداز میں منانا چاہیے ۔ جشن آزادی منانے کا تقاضا ہے طالبات اپنی پڑھائی پر توجہ دیتے ہوئے اہم عہدوں پر فائز ہو کر ملک کی تعمیر و تر قی میں اپنا حصہ ڈالے اور وطن عزیز کو دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں شامل کر نے میں اپنا کر دار ادا کر یں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button