متفرق

کندیا کوہستان سے تعلق رکھنے والا میٹرک پاس پست قامت شخص کو باعزت روزگار کی تلاش

کوہستان ( نامہ نگار)کوہستان کے علاقے کندیا سے تعلق رکھنے والا میٹرک پاس پست قامت افضل خان نے حکومت سے ملازمت کی اپیل کی ہے کہتے ہیں کہ انسانوں سے مانگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،میری ہنر کا امتحان لیا جائے ،جس شعبے میں پاس ہوجاؤں اسی میں ملازمت دی جائے۔ قلم کے ذریعے کمانا چاہتاہوں ، غریب ہوں مگر بے ضمیر نہیں ہوں ۔فاقوں کی حالت میں دس سال رینگتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول سیو سے میٹرک پاس کرچکا، سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اتنی تذلیل ہوگی ، جس محکمے میں درخواست دی جاتی ہے اس کو کوڑے میں ڈال دیا جاتاہے ، آئندہ کسی کے پاس درخواست لیکر نہیں جاونگا۔افضل خان کی عمر انیس سال ہے اور پیدائشی معزور اور پس قامت ہیں ۔ انہوں نے کمیلہ میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ کسی صورت بھیک نہیں مانگیں گے ۔ اُن کی زندگی کا مشن کچھ کرنا اور وہ اپنی قلم کے ذریعے کرنا چاہتاہے ، کمپیوٹر بھی جانتاہے مگر موقع دینے والا کوئی نہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button