متفرق

سانحہ علی آباد میں عدالت سے سزا پانے والے پانچ افراد نے ازخود گرفتاری دے دی

گلگت (پ ر) سانحہ علی آباد سے متعلق کیسز میں عدالت سے سزا پانے والے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد نے کلاز خود گرفتاری دے دی۔ گرفتاری دینے والوں میں کامریڈ علیم ،عرفان ، موسیٰ، ناصرالدین،شیرخان شامل ہیں، جبکہ ذرائع کے مطابق آج13اگست کو سلمان، عرفان ،سرفراز عامر علی ، راشد منہاس گرفتاری دینگے ۔ اس کیس میں پہلے سے باباجان ، افتخار حسین،غلام عباس اور احمد خان عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

انقلا بی سو شلسٹ کے رہنماء کامریڈ علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے چودہ اگست کو سولہ گھرانوں میں ماتم کروایا ہے اور یہ حکومت کے لیئے مہنگا ثابت ہو گا۔ (ن) لیگ کی حکومت کے اس اقدام کے بعد ہنزہ کے عوام کو الیکشن کا با ئیکاٹ کر کے اپنا رد عمل دینا ہو گا ایسا نہ ہوا تو ہر گھر سے افراد کو گرفتار کیا جائے گا اور عوام کو مزید پیسا جا ئے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button