تعلیم

جامعہ نصرۃ الاسلام میں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی دعاوں کا اہتمام، طلبہ و طالبات میں دعائیہ تقریبات منعقد، اجتماعی دعاوں کا اہتمام

گلگت( نمائندہ خصوصی) جامعہ نصرۃ الاسلام میں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا، جامعہ کے طلبہ و طالبات نے ملک کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعاوں مختلف تقریبات منعقد کی۔ جامعہ کی طرف سے طلبہ و طالبات اور اساتذہ و معلمات کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں ملکی سلامتی اور حفاظت کے لیے خصوصی ہدایات کے ساتھ دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس الجامعہ قاضی نثاراحمد نے کہا کہ آج یوم آزادی ہے۔ ہم سب نے اس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اس کے چپے چبے کی حفاظت فرمائے۔یوم آزادی چودہ اگست ہمیں دعوت فکر دے رہا ہے کہ ہمیں انصاف سے آج یہ جائزہ لینا ہوگا کہ کیا ہم نے قیام پاکستان کے وہ اغراض و مقاصد حاصل کیے ہیں ؟یہ بات بھی واضح ہے کہ قیام پاکستان کامقصد اصلی ایک اسلامی ریاست کا قیام تھا۔ہمارے اکابر نے یہ ملک بنایا تھا، ہم ہی اس ملک کے اصل محافظ ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اس کے ایک ایک ٹکڑے کی حفاظت اپنے خون سے کریں۔ ہم نے ہر اس کام کو روکنا ہے جو اس ملک کو خطرہ پہنچائے۔آج ہمارا ملک اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہے۔ ہمیں اپنے پیارے ملک کو اندرونی انتشار اور بیرونی مداخلت سے بچانا ہوگا۔یہ واحد مسلم ایٹمی طاقت ہے۔ اسلام دشمن قوتیں اس ملک اور ملت کی تباہی کا کوئی موقع ضائع ہونے نہیں دیتی ہیں۔ ہمیں سنجیدگی سے اسلام اور ملک دشمن قوتوں کی چالوں کا ادارک کر نا ہوگا۔ معاشی اعتبار سے اپنا وقار بحال کرنا ہوگا، سیاست دان آپس میں دست وگربیاں ہیں۔ انہیں ملک و ملت اور اسلام سے زیادہ اپنی ذاتی مفادات عزیز ہیں۔یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سیاسی ومذہبی خلفشار کو دور کرکے اتحاد ویکجہتی کا شاندار مظاہر ہ کریں۔نااہل حکمرانوں اور بیوروکریسی کے غنڈوں نے اس ملک کا ہر ہر ادارہ برباد کر ڈالا ہے۔ یاد رہے کہ ہمیں اخلاقی بگاڑ سے بچ کر ملک و ملت کے تمام اداروں کو تباہی کے دھانے سے بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔

ٍ قاضی نثار احمد نے مزید کہا کہ میرے عزیز طلبہ آپ اس قوم کی امید ہیں۔ اس ملک کی تعمیر وترقی کا دارومدار آپ کی درست تربیت پر منحصر ہے ۔یاد رہے کہ آنے والے کل آپ ہی نے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں شاندار کردار ادا کرنا ہے۔ میری آپ سے درمندانہ گزارش ہے کہ محنت سے پڑھ ، اعلی اخلاق و تربیت سے مزین ہوکراس ملک سے سیاسی خلفشار، معیشت کی زبوں حالی کو ختم کرنا ہے۔اسلامی ثقافت و تمدن کو زندہ کرنا ہے۔ اور صبر و معاشرتی رواداری کا کلچر پیدا کرنا ہے ، آپ نے مایوس نہیں ہونا ہے۔ یوم آزادی کے ان لمحات میں آپ تمام اہل وطن کو مبارک باد کے ساتھ یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ مایوس ہر گز نہ ہوں۔

ہم کر دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ۔ تو غفوررحیم ذات ہے۔ تو ہی ہمیں راہ مستقیم دکھا اور ہماری مال، جان عزت و آبر و کی حفاظت فرما اور اس ملک سے اسلام کی بنیادیں ختم کرنے والوں کو ہدایت دے ۔اور اہل حق کو فتح ونصرت دے اور ہرمیدان میں انہیں کامیابی و کامرانی دے۔اور ہمیں حقیقی آزادی کی دولت سے نوازے تاکہ ہم اسلام کی بہاریں اپنی زندگی میں ہی دیکھ سکیں۔آمین یا رب العالمین

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button