داسو کی ٹیم نے پولیس کو ہرا کے والی بال ٹورنامنٹ جیت لی

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان ، پولیس اور داسو کی ٹیموں کے مابین والی میچ کا فائنل،  داسو کی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن کمیلہ میں داسو اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلاگیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد داسو کی ٹیم نے 3/1سے فائنل اپنے نام کرلیا ، میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوہستان مشتاق احمد خان تھے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کوہستان عبدالعزیز آفریدی نے منتظمین اور شرکاء کا شکریہ اد ا کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں کے لئے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے صحت مند کھیلوں کی ترویج کی ترغیب دی۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین ، میڈیا نمائندوں اور پولیس افسران کی کثیر تعداد موجو تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments