احتجاج کرنے والوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ لگانے کی دھمکی دے کر وزیر تعمیرات نے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے، علی تاج
Aug 16, 2016پامیر ٹائمزسیاستComments Off on احتجاج کرنے والوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ لگانے کی دھمکی دے کر وزیر تعمیرات نے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے، علی تاج
گلگت (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ 3 گلگت سے ورکر اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم گلگت بلتستان کے سربراہعلی تاج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر احتجاج کرنے والوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ لگانے کی دھمکی دے کر وزیر تعمیرات جناب ڈاکٹر اقبال نے اپنی آمرانہ سوچ اور گلو بٹ طرز عمل کی عکاسی کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اقبال وزارت کے نشے میں بد مست ہوکر یہ مت بھول جایئں کی چار سال بعد انہوں نے انہی احتجاج کرنیوالوں کے پاس ووٹوں کی بھیک مانگنے جانا ہے۔ جمہوریت میں احتجاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ موصوف حلقے کے لوگوں کے مسائل حل کریں تو احتجاج کی نوبت ہی نہی آئیگی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پچھلے دیڑھ سال میں وزیر تعمیرات نہ اپنے گھر تک جانے والی سڑک ٹھیک کرواسکے ہیں اور نہ ہی اوشکھنداس کے سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کرسکے ہیں۔ اس نا کامی اور نااہلی کو چھپانے کیلیئے دھمکیاں دینے پہ اتر آئے ہیں۔