متفرق

دیہی ترقی کے حوالے سے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کا قابلِ تحسین کردار ادا رہا ہے، سپیکر ناشاد کی سابق جی ایم شعیب سلطان خان سے گفتگو

گلگت (پ۔ر) سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے رولرڈویلپمنٹ کے شعبے اور محکمے پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ ماضی میں دیہی تر قی کے حوالے سے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اے کے آر ایس پی کو چا ےئے کہ علاقے کی ترقی کے لیے مزید فعال کردار ادا کرے ۔ہماری موجودہ حکومت غیر سرکاری اداروں سے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزبین الاقوامی شہرت یا فتہ ما ہر ترقیا ت و رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے چیئرمین شعیب سلطان اور آغاخان رولر سپورٹ پروگرام کے جنرل منیجر مظفر الدین سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے انکے چیمبر میں ملاقات کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں ترقیاتی عمل کو تیز تر کیا جا سکے۔ اس موقع پر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے سپیکر قانون ساز اسمبلی کو بریف کیا گیا اور اس ضرورت کا اظہا ر کیا کہ کہ لوکل گورنمنٹ اور آغا خان رورل سپور ٹ پروگرام کے درمیان تعاون کومزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ لوکل گورنمنٹ کے بجٹ کے ثمرات عوام تک صحیح معنوں میں پہنچ سکے ۔ اس پر سپیکر قانون سا زاسمبلی نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ما ضی میں بھی اس ادارے کے ساتھ تعاون کرتا رہا ہے اوریہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button