سیاست

آئینی حقوق کا مسلہ آسان ہوتا تو شائد پیپلز پارٹی کے دور میں حل ہو جاتا، رکن کونسل اشرف صدا

سکردو (رجب علی قمر ) رکن کونسل گلگت بلتستان و سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اشرف صدا نے سکردو میں فکر تنظیم کے زیر اہتمام یوم پاکستان محفل مشاعرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا سر اور دھڑ کا حصہ ہے یہاں کے عوام دیگر صوبو ں سے زیادہ محب وطن پاکستانی ہیں جو سرحد پر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہمہ وقت کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے متنازعہ حیثیت کا حل نکالنے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت بھر پور کوشش کررہی ہے۔ کچھ پیچیدہ مسائل کی وجہ سے خطے کا آئینی تشخص لٹکا ہوا ہے کوئی بھی سیاسی پارٹی اس راہ میں رکاوٹ نہیں ہے اگر آئینی حقوق کا مسلہ اتنا آسان ہوتا تو شاید پیپلز پارٹی کے دور میں حل ہوجاتا۔

اُنہوں نے کہا کہ جتنے کشمیری رہنما اپنے حقوق کے لئے متحد ہیں گلگت بلتستان کے عوام متحد نہیں ہے ہمیں اپنے حقوق کے لئے سب سے پہلے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے مسلکی ،علاقائی ،لسانی اور دیگر تمام تعصبات کے خول سے نکلے بغیر ہمیں کوئی حقوق کا حصول ممکن نہیں ہے اُنہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی حقوق کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورم پر آواز بلند کرتے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے رہنما اپنے حقوق کے لئے کسی سے ملنے کا گوارا تک نہیں کرتا اور نہ اقوام متحدہ کو خط لکھنے کی زحمت کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کوآئینی حقوق بارے مسلم لیگ کے دور میں ہی خوشخبری ملے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button