گلگت بلتستان

آل بلتستان پارٹیز ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس، عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کا اعلان

سکردو ( رجب علی قمر )آل بلتستان پارٹیز ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس حقوق کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے کا اعلان جلد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

سکردو میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بلائے گئے آل بلتستان پارٹیز ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف،مجلس وحدت المسلمین ،اسلامی تحریک ،پاکستان عوامی تحریک ،پاکستان مسلم لیگ ق ، بلتستان یوتھ الائنس ،سول سوسائٹی سکردو ،ڈسٹرکٹ بار کونسل سکردو کے رکن اخوند محمد علی ایڈوکیٹ اورتمام سیاسی و دیگر جماعتوں کے عہداداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام پارٹی عہدہداروں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے کسی منظم تحریک چلائی جائیں گے جس میں سی پیک میں گلگت بلتستان کا حصہ ،گلگت سکردو روڈ ،آئینی حقوق ،شتونگ نالہ پراجیکٹ ،گندم سبسڈی میں کمی اور بلتستان یونیورسٹی کا مسلہ عوامی طاقت کے زریعے اُٹھایا جائے گا اس سلسلے میں باقاعدہ عوامی مہم چلائی جائے گی جس کے لئے تمام مکاتب فکر کے امام جماعت اور آئمہ جمعہ کو عوام میں حقوق کے لئے شعور کی بیداری کا ٹاسک دیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل بلتستان ایکشن کمیٹی ہر قومی ایشوزکے حل کے لئے عالمی سطح پر آواز اُٹھائی جائے گی سی پیک کے ایشوز پر چینی حکام سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے تعین کے لئے اقوام متحدہ میں بھی اپنا موقف پیش کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل بلتستان ایکشن کمیٹی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ ز پر بھر پور ساتھ دے گی اور وفاقی و صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے آل بلتستان ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ حقوق کے لئے احتجاجی دھرنے ،ہڑتال اور لانگ مارچ کئے جاسکتے ہیں جو کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں سے ملکر اتفاقیہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اجلاس میں حالیہ دنوں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے گئے کامیاب ہڑتال کی پھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ گلگت بلتستان بھر میں ہڑتال کے بعد حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہیے تھی لیکن حکومت نے ایک بار بھی سوچنا گوارا نہیں کیا گیا ہے آئندہ آنے والے مطالبات اور اہم قومی ایشوز حل نہ ہونے کی صور ت میں حکومت کو سخت عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا اجلاس میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل محمد علی دلشاد ،اسلامی تحریک کے رہنما غلام شہزاد آغا اور سید باقر الحسینی ،پیپلز پارٹی کے محمد بشیر ،مجلس وحدت المسلمین کے سید علی رضوی اور فدا علی ،پاکستان مسلم لیگ ق کے وزیر محمد اسحاق ،جیمز اینڈ منرلز بلتستان کے صدر محمد نذیر ، بلتستان یوتھ الائنس کے علی شفا ،سول سوسائٹی سکردو کے نجف علی نے شرکت کیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button