صحتگلگت بلتستان

گلگت میں پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ

ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک کے زیر صدارت ایک اہم میٹنگ قو می پولیو مہم کے حوالے سے ہوئی جس میں ایس پی گلگت، ڈی ایچ او گلگت، اے سی گلگت ، اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ ، رینجرز، جی بی سکاوٹس اور دیگر محکمو ں کے آفیسر ان نے شر کت کی ۔

ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی 14 دسمبر سے 16 دسمبر 2015 کو شر وع ہونے والی قو می پو لیو مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل ہوا ۔ ڈی ایچ او گلگت نے ڈی سی گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے کم عمر3244 بچو ں کو قطر ے پلائے جائیں گے اور مطلوبہ تعداد میں سے اکثر بچے سکول جانے والے ہیں اس لئے یہ مہم سکولوں سے شروع کی جائے گی اور تشکیل کر دہ ٹیمیں ہر محلے میں ٹرانزٹ کیمپ قائم کر کے باقی ماند ہ بچوں کوگھروں میں دورہ کرکے پولیو کے قطر ے پلائے گی ۔ اسطر ح کل 158 موبائل ٹیمیں مو جود ہونگی ۔ضلع گلگت کو 13 زون میں تقیسم کیا گیا ہے ہر زون میں ایک میڈیکل آفیسر ہوگا اور فکس سنٹر 39 اورمختلف جگہوں پر ٹرانزٹ کیمپ تشکیل دیئے جائیں گی۔

ڈی سی گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایت دی کہ جلد از جلدپولیوقطروں کے حوالے سے اپنا پلان مرتب کر کے پیش کریں ۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ او کو مزید ہدایت کی کہ 43244بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر تا حیا ت معذوری سے بچائیں۔انہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں موجو د 144 سکولوں کے نگران حضرات کو مطلع کریں کہ مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔
ڈی سی گلگت نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سا ل سے کم عمر والے بچو ں کو پو لیو کے قطر ے پلا کر تاحیات معذور ی سے بچائیں مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اگر ٹیم کسی وجہ سے کسی علاقے میں نہ پہنچ سکے تو مندرجہ زیل کنٹرول روم کے نمبر ز پر رابط کر یں ۔ ڈی ایچ او کنٹر ول روم نمبر 05811-920111, عادل کنٹرول روم نمبر 05811-920724 ۔پولیس کنٹرول روم گلگت 05811-93033

اس کے علاوہ ڈی سی گلگت نے ہلال چوک اور باب گلگت پر صبح 6:30 تا شام 6 بجے تک پولیس نفری تعینا ت کرنے کی ایس پی گلگت کو ہدایت کی تاکہ دور دراز علاقوں سے گاڑیوں میں آنے اور جانے والے پانچ سا ل سے کم عمر بچو ں کو پولیوقطرے پلانے کے لئے پولیو ٹیم کی معاونت کر یں گی۔
ڈی سی گلگت نے تینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے سب ڈویژن میں ٹرانز ٹ پوائنٹ کی ما نیٹرنگ مجسٹریٹ کے زریعے یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیا د پر رپور ٹ پیش کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button