گلگت بلتستان

تھور کے گاوں منیار پر حملہ ہربن کے لوگوں نے کیا، ہمارے پاس ثبوت موجود ہے، نمبردار سیف اللہ کی میڈیا سے گفتگو

چلاس(بیورورپورٹ)عمائندین تھور کے سرکردہ رہنماوں نمبردار بشیر اور سیف اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے کہ گزشتہ رات تھور میں سینکڑوں مصلح افراد نے ہماری درجنوں گھرانوں پر مشتمل آبادی کو جلایا ہے ،اور اس کا ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہربن کے مسلح افراد نے پولیس پر بھی فائرنگ کی ہے اور اس وقت بھی ہمیں سنگین نتایج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہربن کے 2سو مسلح جوان اس وقت تھور والوں پر حملہ آور ہونے کیلئے پہاڑوں پر مورچہ زن ہوچکے ہیں اور ہمارے املاک جلانے اور ہمارے بزرگوں اور جوانوں کو اغوا کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہربن کے عوام خون خرابے کی دعوت دے رہے ہیں ،لیکن ہم نے اب تک صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا ہے ۔اگر ہربن والے حملہ آور ہوگئے تو پھر ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے رسم و رواج کے مطابق تھور کے جملہ عوام نے ہربن والوں کو عزت دی اور صلح کیلئے ان کے دروازے پر گئے لیکن ہربن والے ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں ہم کیا کرسکتے ہیں ،تھور جرگہ کے فیصلے پر تھور کے عوام یک جان ہیں اور اپنے موقف پر ڈٹے ہیں ہم اپنی زمین کی ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے ۔سابق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی تھور سیف اللہ سمدانی نے ہربن ایکشن کمیٹی کے چیرمین اسد اللہ کو دیامر بھاشہ ڈیم کا مخالف قرار دیا ہے اور اُسے ملک دشمن عناصر کا اہلکار بھی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسد اللہ قریشی تھور اور ہربن کے عوام میں خونی تصادم کراکر باہر سے فنڈنگ لے رہا ہے اور میگا منصوبوں کو ناکام بنا رہا ہے۔حکومت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button