ثقافت

فکر سوشل فورم گلگت بلتستان کے زیلی تنظیم فکر ادب کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے محفل مشاعرہ کا انعقاد

سکردو(پ۔ر) ادبی و سماجی تنظیم فکر سوشل فورم کی ذیلی شاخ فکر ادب کے زیر اہتمام ہونے والا سالانہ جشن آزادی مشاعرہ نوجوان شعرا نے لوٹ لیا، ہاطف نصر ترابی کی شاعری اور حاجی باقر سرمیکی کے نثر پارے کی دھوم مچ گئی۔ مشاعرے میں پروفیسر کمال الہامی، امجد زیدی، ذیشان مہدی، عاشق حسین عاشق، قمر کاظمی ، قیصر شاہد اور روزی صمیم ، طالب حسین طالب جیسے سنئیر شعرا کے ساتھ نئے شعرا کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔ صدر مشاعرہ سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ تھے انہوں نے اپنے خطاب میں شعرا کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فکر روایت شکن تنظیم ہے اس تنظیم نے شروع دن سے نئے اور حیران کن اشعار کہنے والے شعرا کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، انہوں نے تنظیم کیلئے مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔ مشاعرے کے مہمان خصوصی اشرف صدا رکن جی بی کونسل نے اپنے خطاب میں نوجوان شعرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان شعرا نے حیران کر دیا، ان کا لب و لہجہ اور شعر پر گرفت بہت شاندار ہے۔ انہوں نے ہاطف نصیر ترابی کو عالمی معیار کا شاعر قرار دیا جبکہ نوجوان نثر نگار حاجی باقر سرمیکی کو بھی داد و تحسین سے نوازا۔ اشرف صدا تنظیم کیلئے اپنی اے ڈی پی میں 5 لاکھ روپے رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ مہمان خصوصی اور صدر محفل نے شاندار ادبی خدمات پر فکر کے بانی چیئرمین ذیشان مہدی کو بھی داد دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button