متفرق

ہنزہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر علی آباد میں بھارت مخالف احتجاجی جلسہ، پاکستان کے ساتھ مکمل وفاداری کا عہد کیاگیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے خلاف ہنزہ میں احتجاجی ریلی گلگت بلتستان کے خلاف دینے والی بیان پر بھر الفاظ میں مذ مت کیا مودی مردہ باد کے نعرو ں کے علاوہ پتلا بھی نذر آتش کر لیا۔ گزشتہ روز ہنزہ میں جمعہ نماز کے بعد مسجد علی علی آباد سے نکالی گئی اور کالج چوک علی آباد میں جلسے کی شکل اختیار کر لی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کونسل کے ممبر ارمان شاہ کے علاوہ خطیب مسجد علی آباد شیخ موسی ٰ کریمی وزیر بیگ ، کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور عوامی ورکرز پارٹی کے نامزد امیدوار اخون بائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مدد اپ گلگت بلتستان ڈوگروں سے آازد کیا ہے جس کے لئے ہزاروں میں قربیاں دی ہے جبکہ دوسری جانب 65سے لیکر گارگل کے جنگ تک گلگت بلتستان کے سینکڑوں فوجی جون شہید ہو گئے ہے مملکت خدا داد پاکستان کے بقا کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا ہیں ۔ مودی سرکار بھول جائے کی گلگت بلتستان کے عوام اُنہیں کسی بھی بات کی مبارکباد دیں گے۔ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور تا قیامت پاکستان کا حصہ ہوگا اور اسی لئے آج تک گلگت بلتستان کے عوام اس ملک کے خاطر قربانیاں دیتے چلا آ رہے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نہ صر ف گلگت بلتستان بلکہ آزاد کشمیر کی بھی آزادی دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اگر یہاں کے عوام چاہے تو مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو ہم متنبہ کرتے ہے کہ ایسے غلیظ اور اوچھے بیانات سے گریز کرے کیو نکہ گلگت بلتستان کے عوام ایک محب الوطن پاکستانی ہیں۔ یہاں کے بیٹوں نے نشان حیدر، ستارہ جرات کے علاوہ دیگر اعلیٰ تمغے حاصل کئے ہیں، اور یہاں کے عوام پاکستان کے ساتھ بغیر کسی شرط الحاق کر چکے ہیں ۔

مقررین نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان بلخصوص ہنزہ کے عوام اس بہادر قوم سے تعلق رکھتے ہیں جن کے آباو اجداد کی ملک کی خاطر قربانیاں بے مثال ہیں اور یہاں کی زمین شہیدوں کے مزاروں سے بھری پڑی ہے۔

احتجاجی ریلی مسجد علی علی آباد سے شروع ہو گئی جس نے کالج چوک پہنچنے کے بعد جلسے کی شکل اختیار کی۔ جلسے کے اختتام پر وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کاپتلا بھی نذر آتش کر دینے کے ساتھ قرداد میں متفقہ طور کہا کہ ہم پاک فوج کو سلام کرتے ہے کہ وہ مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہے اور ہم گلگت بلتستان کے ان افواج کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو این ایل آئی رجمنٹ اور گلگت بلتستان سکاوٹس جو پاکستان کے سرحدوں کی رکھوالی کرتے ہوئے قربانیاں پیش کرتے ہیں قرداد میں مزید کہا کہ انشااللہ ہم مرتے دم تک پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے نہ صرف افواج پاکستان میں بلکہ عوام ان کے شانہ بشانہ قربانیاں دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button