ثقافت

اشکومن میں دو روزہ ثقافتی میلہ اختتام پزیر

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ گلگت بلتستان کی حکومت تاجکستان روڈ اشکومن سے گزارنے کی کوششیں کررہی ہے،وطن کے دفاع میں غذر کا کردار ناقابل فراموش ہے ،گلگت بلتستان بارے مودی کا بیان قابل مذمت ہے ،منظم پروگرام پیش کرنے پر ایل ایس او چٹورکھنڈ اور ہاشو فاؤنڈیشن مبارکباد کے مستحق ہیں ،رکن قانون سازکونسل گلگت بلتستان ارمان شاہ کا اشکومن فیسٹول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غذر شہداء کی سرزمین ہے ،یہاں کے باسیوں نے دفاع وطن کی خا طر جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت اس پسماندہ ضلعے کی محرومیوں کا خاتمہ چاہتی ہے ،تاجکستان روڈ اشکومن سے گزارنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ علاقے سے غربت کا خاتمہ ہو۔غذر کی پرامن اور بھائی چارے سے بھر پور فضاء نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔انشاء الللہ یہاں کے باسی مستقبل قریب میں ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔اس سے قبل مہمانوں کی پروگرام میں آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ۔تقریب میں احباب سخن کھوار اشکومن،غذر آرٹس کونسل اور ہنزہ سے آئے مہمان فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔اس موقع پر علاقائی گیت،رقص اور ڈرامے پیش کئے گئے ۔مختلف سکولوں کے طلبہ وطالبات نے سٹالز بھی لگائے تھے جن میں بچوں نے زلزلہ پروف مکانات کے ماڈلز پیش کئے نیز خواتین کی جانب سے ہینڈی کرافٹس کا سٹال بھی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔اشکومن کے کلچرل فوڈ سے بھی مہمان متاثر ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ایل ایس او چٹورکھنڈ علی گوہر نے پروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایل اس او چٹورکھنڈ انسانیت کے خدمت کے لئے کام کر رہی ہے اور اس پروگرام کے انعقاد کا اہم مقصد عوام میں ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button