کھیل

سکردو، شاہین کلر نے الڈینگ ینگز کو شکست دے کر ایس سی او بلتستان فٹبال کپ جیت لی

سکردو(رضاقصیر) ایس سی او بلتستان فٹبال کپ ، اعصاب شکن مقابلے کے بعد شاہین کلر نے الڈینگ ینگ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، میونسپل سٹیڈیم سکردو میں میں میچ کا آغاز ہو ا تو شائقین فٹبال کی بڑی تعداد گراونڈ کے چاروں اطراف موجود تھی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عامرعظیم باجوہ تھے،جبکہ سٹییج پر سٹیشن کمانڈر 62 بریگیڈ امحمد زبیر، سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران بھٹی،کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان لیفٹننٹ کرنل بابر شبیر بھی موجود تھے۔ اس سے قبل ڈی جی ایس سی او گراونڈ میں پہنچے تو گراونڈ میں موجود شائقین فٹبال نے کھڑے ہو کر معزز مہمان کا استقبال کیا، اس دوران گراونڈ تالیوں سے گونجتا رہا ،فائنل میچ کے پہلے ہاف کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گول پولز پر متعدد حملے کیے ، پہلے ہالف کے تیسویں منٹ میں الڈینگ ینگ کے عقیل نے ڈی کے قریب سے گول کیا ۔کھیل کے دوسرا ہالف شروع ہوا تو شاہین کلر بہتر کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم پر بھاری رہی ،اسی اثناء میں شاہین کلر کے محسن نے گول کر کے برتری برابر کر دی ، اگلے ہی لمحے شاہین کلر کے راشد نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی،اس طرح سے فائنل میچ کا یہ مقابلہ شاہین کلر نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر ایس سی او فٹبال کپ اپنے نا م کر لیا،

sco 02

فائنل میچ کے مہمان خصو صی میجر جنرل عامر عظیم باجوہ نے فاتح ٹیم کے کپتان نبی کو ٹرافی پیش کی اور میڈل پہنائے جبکہ ونر ٹیم کے لیے 35000 اور رنر اپ ٹیم کے لیے 20000 کا چیک بھی پیش کیا، الڈینگ ینگ کے ٹیم کپتان سکندر اعظم نے کمانڈر 62 بریگیڈ ، بریگیڈیر محمد زبیر سے رنر اپ ٹرافی وصول کی اور چیک وصول کیا۔سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران احمد بھٹی نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی حزب اللہ،اور میچ کے بہترین کھلاڑی راشد کو نقد انعامات سے نوازا، جبکہ میچ ریفری پاک آرمی کے حوالدار صدرالدین کو بھی نقد انعام دیا۔ کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان شبیر بابر نے ڈی جی ایس سی او کو شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عامرعظیم باجوہ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دینے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہے، ٹیلی موا صلات کے ساتھ ساتھ سپیشل کمیو نیکیشنزآرگنائزیشن نے علاقے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذ ریعے امن و آشتی اور بھائی چارگی کی فضا کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

sco 03

ایس سی او social corporate resposibilities کے تحت ہر سال گلگت اور سکردو میں فٹبال کے خوبصورت ایو نٹ منعقد کراتی ہے تاکہ نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشو نما کا سامان مہیا ہو۔عوام کے تعاون کی بدولت کھیلوں کے ایونٹ کو بھر پور پذیرائی ملی اور اس سلسلے کو اسی طرح آگے بھی جاری رکھیں گے، تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ماند نہ پڑنے پائے۔ انھوں نے کہا فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا خصو صا شائقین فٹبال نے کھل کر داد دی جس کے باعث شاندار اور خوبصورت کھیل دیکھنے کو ملا، فائنل میچ دیکھ کر اندازہ ہو ا کہ گلگت بلتستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے ،یہاں کے کھلاڑی کسی بھی سطح پر اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ ا س مو قع پر انھوں نے دونوں ٹیموں کو مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ ایس سی او پچھلے 40 سالوں سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مشکل ترین علاقوں میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ہماری خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کا کو ئی بھی علاقہ ٹیلی مواصلات کی سہولت سے محروم نہ رہے ۔ایس سی او کا عزم و ارادہ ہے کہ گلگت بلتستان کو ٹیلی مواصلات کی جدید سہولتوں سے ہم آہنگ کریں ، اس مقصد کے لیے کو ششیں جاری ہیں ،اور عوام کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے اور ترقی کے سفر کو یوں ہی جاری رکھیں ،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button