صحت

پاک فوج کے زیرِ اہتمام گانچھے کے دور افتاد گاوں کارمنڈنگ میں تین روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا

گلگت ( پریس ریلیز)بنیادی اور ثانوی صحت کی سہولیات بارڈر ایریامیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گلگت و بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں یہ انسان دوست کام پاک فوج نے عرصہ 30سال سے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے۔پاکستان آرمی کے اگلے علاقوں میں واقع چھوٹے بڑے ہسپتال اپنے اپنے علاقے کوہر وقت اور ہر دم میسرہیں۔ ان ہسپتالوں میں ڈاکٹر صاحبان اور نرسنگ سٹاف علاقے کے غریب اور نادار عوام کامفت چیک اپ اور ایمرجنسی ادویات فراہم کرتے ہیں۔کمانڈر ایف سی این اے میجرجنرل سیدعاصم منیر نے کمانڈ سنبھالنے کے بعد ان سہولیات میں خاطر خوا ہ اضافہ کا حکم بھی جاری کیا ہے ۔ اس ضمن میں مفت میڈیکل کیمپ مورخہ 24-26 اگست 2016 گانچھے کے دور افتادہ مقام کارمنڈنگ میں منعقد کرنے اور مفت چیک اپ کا فیصلہ عوام الناس کی خدمت کے خاطر کیا گیا ہے ۔ جس میں میڈیکل آفیسر، میڈیکل سپیشلسٹ، سرجیکل سپیشلسٹ، لیڈی میڈیکل آفسیراورچھوٹے آپریشن کرنے کی سہولیات مہیا کی جائینگی۔ اسکے علاوہ لیباٹری ، میڈیکل سٹور اور ای سی جی کی سہولیات بھی مہیا کی جائینگی۔ ہماری دعا ہے کہ ایف سی این اے کی یہ کاوش علاقے کے عوام کو بروقت علاج معالجے میں نہ صر ف معاون ثابت ہو بلکہ خوش اسلوبی سے جاری و ساری رہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button