نوجوان

نوجوانوں کے لیے ورچول انٹرپرینورشپ اور فری لانسنگ کی تربیت کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد (نامہ نگار) آغاخان اکنامک پلاننگ بورڈ راولپنڈی ، اسلا م آباد (AKEPB RWP/ISB) نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے تعاون سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجود تعلیم یافتہ نوجوانون کے لیے ایک مہینے پر محیط "Virtual Entrepreneurship” او ر "Freelance training” کلاسیس کا اغاز کردیا ہے ۔ ان تربیتی کلاسیس کے لیے ایک مشہور نجی کمپنی "UExel” کے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی گیی ہیں۔ اس پروگرام میں مختلیف ٹکنیکل ٹسٹ اور انٹریو زکے بعد تیس نوجوانون کو منتخب کیا گیا ہے۔ جس میں اکاونٹینگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کنٹینٹ رایٹرز کے علاوہ چھوٹے کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔

جیسے عا لمی دنیا ایک "Global Village” بن چکا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈیجیٹل خواندگی کے ذریعے ان لاین افرادی قوت کی مہارت سے استفادہ کرنے میں اسانیان پیدا ہو گیٰ ہیں۔ اور مغربی دنیا میں فری لانسینگ ایک زبردست شرح سے بژھ رہا ہے لیکن ہمارے نو جوان میں اس مہارت کا تجربہ کچھ کم رہا ہے۔

آغاخان اکنامک پلاننگ بورڈ راولپنڈی ، اسلا م آباد (AKEPB RWP/ISB) نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے تعاون سے بے روزگاری کے ماحول سے نمٹنے کے لیے نوجوانون کو "E-Commerce” ، انکی صلاحیتون کی تعمیر اور انٹرنیٹ کے ذریعے انکو عا لمی مارکیٹ تک رسایی کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانون میں "Virtual Entrepreneurship” او ر "Freelance training” کے ذریعے اپنے آمدنی کو بہتر بنانے اور کاروباری اور اقتصادی ماحول سے قطع نظر ترقی کے منازل طے کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوان اس ٹرینینگ سے فاییدہ اٹھاتے ہویے اپنے علاقون میں کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل ہو جایین گے۔ نوجوانون کو جدید الات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہویے بین الاقوامی معیار کی ٹیکنیکل تربیت دی جاییگی۔ اس ٹرینینگ کا دوسرا مقصد نوجوانون کے ذریعے گلگت بلتستان، چترال سمیت ملک کے دوردراز علاقون مین فری لانسینگ اور کاروبار کے مواقع کو فروغ دلانا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button