صحت

شگر رورل ہیلتھ سینٹر کا ڈینٹل یونٹ تین مہینوں سے خراب ہے، زنگ آلود اوزا بیماری کا باعث بن سکتے ہیں

شگر(عابدشگری)ضلع شگر میں واقع واحد صحت کے مرکز رورل ہیلتھ سنٹر شگر کا ڈینٹل یونٹ گزشتہ تین مہینوں سے خراب ہے، دانتوں کے مریضوں کے پاس دانت نکلوانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ مریض خوار ہونے لگے جبکہ زنگ آلود اوزار کی وجہ سے انفیکشن اور کینسر کا خطرہ بڑھ گیا۔ذرائع کیمطابق شگر میں واقع صحت کے واحد مرکز کے ڈینٹل یونٹ گذشتہ کئی مینوں سے خراب پڑا ہے جسے ابھی تک ٹھیک نہیں کیا گیا ۔ذرائع کیمطابق یونٹ کی لائٹ اور پانی کی پائپ بند ہوگیا ہ جسے کسی ٹیکنیشن کے ذریعے ٹھیک کیا جاسکتا ہ تاہم ڈی ایچ اور دیگر حکام کو کئی بار لیٹر اور زبانی بتانے کے باؤجود ابھی تک مسئلہ حل نہ ہوسکا۔سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان کی ہسپتال کے دورے کے دوران مشین اور اوزار کی حالت زار دیکھ کر عملوں کو ان اوزار سے کام کرنے سے روک دیا تھا کیونکہ ان زنگ آلود اوزاروں کے ذریعے ہیپٹائٹس اور کینسر ہونے کا خطرہ ہے۔یونٹ کی خرابی کی وجہ سے صرف دانت نکالنے کے سوا بھرائی اور صفائی کا کام رک گیا ہے۔جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مریضوں کو دانت میں تکالیف کی صورت میں تیس کلومیٹر دور سکردو جانا پڑرہا ہے۔مریضوں نے اور شگر کے لوگوں ن وزیر صحت اور سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور رورل ہیلتھ سنٹر شگر کے ڈینٹل یونٹ ٹھیک کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button