اوشھکنداس میں سیلاب، فصلیں اور گھر متاثر

اوشھکنداس میں سیلاب، فصلیں اور گھر متاثر

9 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت( سٹاف رپورٹر) شہر میں جاری بارشوں کے باعث مرکزی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ سٹرکوں پر جمع بارش کا پانی سے دکانداروں سمیت مسافروں کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ نکاسی آب کا بہتر بندوبست نہ ہونے سے بارشوں کے سیزن میں سٹرکوں پر پانی جمع ہو نا معمول بن گیا ہے۔ جبکہ گلگت شہر کے مضافاتی علاقہ اوشکھنداس میں بارش نے تباہی مچا دی ۔ قدیمی سیلابی نالہ میں پانی کے بہاو میں اضافہ، اور غیر قانونی تجاوزات، کے باعث سیلابی ریلہ فصلوں اور گھروں میں داخل ہوا،جس سے لوگوں کے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔تین سال سے برساتی نالہ واگزار نہ کرنے پر یوتھ اور نمبرداروں سے احتجاج کیا ہے اور صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال سے اپیل کیا ہے کہ برساتی نالہ کو فوری طور پر تجاوزات سے واگزار کیا جائے تاکہ لوگوں کے گھر اور فصل محفوظ رہ سکے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔