محمد امان سید آباد ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پھکرنگر کا صدر منتخب ہوگیا

نگر( سٹاف رپورٹر) محمد امان سید آباد ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پھکرنگر کے صدر جبکہ محمد عباس جنرل سکریڑی منتخب ہوگئے۔سید آباد ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پھکرنگر کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عمائدین پھکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عمائدین نے گزشتہ دوسالہ آرگنائزیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اطمنان کا اظہار کیا گیا ۔ اور آئندہ دو سال کی ترجیحات کے حوالے سے غور وخوض کیا۔ عمائدین نے آئندہ دو سالہ ترجیحات کو تیار کرتے ہوئے سال 2016 تا 2018کے لئے آرگنائزیشن کے نئے صدر و کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ جس کے مطابق محمد امان صدر، احسان علی نائب صدر، محمد عباس جنرل سکریڑی، فدا حسین ڈپٹی جنرل سکریڑی، امتیاز حسین سکریڑی تعلیم، کھیل و ثقافت، عاشق حسین سکریڑی مالیات اور محمد شفا سکریڑی نشر واشاعت منتخب کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments