شگر(نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے شگر میں ایک شخص جان بحق ہو گیا۔ رواں ماہشگر سنٹر میں بجلی کا کرنٹ لگنےسے انسانی جان کے نقصان کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق شگر کے گاؤں حسن آباد رہائشی الیکٹریشن حاجی فدا حسین بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا۔ مقامی افراد کے مطابق حاجی فدا دن کے تقریباً ایک بجے اپنے گھر واپس جارہا تھا۔ اس دوران بجلی ٹھیک کرنے کے لئے وہ کھمبے پر چڑھ گیا۔ اچانک کرنٹ لگنے سے حاجی فدا حسین نیچے گر گیا، اور موقعے پر ہی جان بحق ہوگیا۔ بعد ازاں متوفی کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
شگر سنٹر میں رواں ماہ بجلی کا کرنٹ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے مہینے کے آغاز میں احسان نامی پاک فوج کا جوان بھی بجلی کرنٹ لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھاتھا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔