عوامی مسائل

گلگت شہر کی سڑکوں کی ری کارپٹنگ جلد ہوگی، وزیر تعمیرات

؂گلگت ( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کے زیر صدارت پی ڈبلیوڈی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ جلد از جلد گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام مکمل کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں سٹرکوں کے پیج ورکس کا کام تیزی سے جاری ہے جس پر محکمہ ورکس اور چیف انجیئنر رشید احمد کی خدمات قابل ستائش ہے۔ وزیر تعمیرات نے مذید کہا کہ جوٹیال سے بازار تک تمام مرکزی شاہراہوں کی پیج ورکس جلد سے جلد مکمل کئے جائیں اور منصوبہ بندی کے تحت ری کارپٹنگ کی جا ئے تاکہ دیر پا نتائج بر آمد ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کی تمام سڑکوں میں کھڈوں کو پر کر کے ری کارپٹنگ کی جائے اور کہیں پر بھی کوئی کمی بیشی باقی نہ رکھی جائے ۔ اجلاس کے وزیر تعمیرات نے محکمہ واسا کے ایکسئن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اوشکھنداس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے ہنگامی بنیادی پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ایکسئن تعمیرات سڑکوں کی بحالی کے لئے فوری ایکشن لے تاکہ عوام خصوصا مسافروں کو در پیش مشکلات حل ہو سکیں ۔ بعد ازں صوبائی وزیر تعمیرات نے محکمہ پی ڈبلیوڈی کے کانفرنس ہال کا دروہ کیا اور ہال کے مرمت کا جائزہ لیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button